افغانستان: 3 خواتین صحافیوں کا قتل، ایک کی نماز جنازہ ادا

March 03, 2021


افغانستان کے شہر جلال آباد میں گزشتہ روز مقامی ٹی وی کی 3 خواتین صحافیوں کا قتل کیا گیا جن میں سے ایکخاتون صحافی سعدیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

افغان میڈیا کے مطابق تینوں خواتین صحافیوں کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

اقوام متحدہ اور نیٹو کی جانب سے خاتون صحافیوں کے قتل کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں یو این ایڈمشن نے خواتین صحافیوں کے قتل کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب نیٹو نے کہا ہے کہ جلال آباد میں 3 خواتین صحافیوں کا قتل افسوسناک ہے۔

نیٹو نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن یقینی بنانے کے لیے خواتین کی آوازیں پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔