قومی کرکٹرز عمران خان کی کامیابی پر خوشی سے نہال

March 06, 2021

وزیرِ اعظم عمران خان کی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کامیابی پر قومی کرکٹرز بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے کررہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے عمران خان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اور ٹائیگر ایک بار پھر سے زبردست دھاڑا۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’مبارک ہو کپتان‘ بھی لکھا۔

ایک اور ٹوئٹ میں وقار یونس نے لکھا کہ عمران کان کی ایمانداری، اصول پسندی اور کبھی مایوس نہ ہونے کا رویہ انہیں متاثر کرتا ہے۔

ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان نے بھی سوشل میڈیا پیغام میں عمران خان کو مبارکباد دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاری محمد حفیظ نے عمران خان کی کامیابی کو ’ماسٹر اسٹروک‘ کہا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔