خالد خان کی والدہ کا سوئم آج ہوگا،تدفین میں ایڈمنسٹریٹر کراچی اور دیگر کی شرکت

March 07, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر کو آرڈینیشن خالد خان کی والدہ کا سوئم اتوار کو بعد نماز ظہر تا عصر R-35، سیکٹر15-A/1، بفر زون نزد ڈپٹی کمشنر سینٹرل آفس ہوگا،مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مسجد فاروق اعظم، نارتھ ناظم آباد، بلاک ۔کے میں ہفتے کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی، جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد، کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہ، سینئر افسران و ملازمین اور دیگر نے شرکت کی۔