• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی مالکان اب شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نمبر پلیٹ کے مالک ہونگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام میں اہم اصلاحات کرتے ہوئے نمبر پلیٹس کو اب گاڑی کی بجائے مالک کے قومی شناختی کارڈ (CNIC) سے منسلک کر دیا ہے اس طرح اب گاڑی مالکان اپنے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ گاڑی کی نمبر پلیٹ کے مالک ہوں گے،ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق پراونشل موٹر وہیکل کے ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ کردیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر مشتمل گاڑیوں کی دو نئی نمبر سیریز بھی جاری کر دی گئیں،نئے ایکٹ کے تحت اب نمبر پلیٹ مالک کی ملکیت ہوگی اور گاڑی فروخت ہونے کی صورت میں بھی مالک کے پاس برقرار رہے گی۔مالک اپنی پرانی نمبر پلیٹ نئی خریدی گئی گاڑی پر منتقل کر سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید