کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان

March 07, 2021

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔