یوم پاکستان اسپورٹس میلہ، کراچی قومی بیچ گیمز کا میزبان

March 30, 2021

سندھ اسپورٹس بورڈ پاکستان ڈے اسپورٹس میلہ کے موقع پر صوبائی مشیر کھیل سندھ بنگل خان مہر نے کہا ہے کہمحکمہ کھیل کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرے اور ان کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرے،وہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے ساحل سمندر پر ایک روزہ سندھ اسپورٹس بورڈ پاکستان ڈے اسپورٹس میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

ایک روزہ مقابلوں میں حصہ لینے والے 550سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز نے 8کھیلوں میں آرچری، رسہ کشی، شوٹنگ بال، ملاکھڑا، ونج وٹی، کوڈی کوڈی، آرم ریسلنگ اور اونٹ اور گھوڑوں کےمقابلے ہوئے،اس موقع پر سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن جناب احمد علی راجپوت نے بتایا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے صوبہ سندھ کو نیشنل بیچ گیمز کی میزبانی صوبہ سندھ کو دی ہے۔ سندھ کے پاس سمندر ہے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن قومی بیچ گیمز کو منعقد کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم یہ تاریخ ساز کھیلوں کے انعقاد کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش خان مہر نے قومی بیچ گیم منعقد کرنے کی کوششوں کی اپیل کی ہے۔ جس پر صوبائی مشیر کھیل سردار بنگل خان مہر نے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اور اس موقع پر سردار محمد بخش خان مہر نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے مشیر کھیل بنگل خان مہر اور سیکریٹری اسپوٹس سندھ سید امتیاز علی شاہ کو شیلڈ اور روائتی اجرک پیش کی۔

اس سے قبل آگنائزنگ سیکریٹری محمد اصغر بلوچ نے مہمان خصوصی اور آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں میلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں تاریخ میں پہلی مرتبہ بیچ گیمز کے انعقاد کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اور جس کے لئے ہم حکومت سندھ کے تعاون کے طلبگار ہیں۔