متنازع صومالی لینڈ کے صدر سے امریکا کی افریقہ کمانڈ کے جنرل ڈاگون اینڈرسن اور امریکہ کے ڈپٹی سفیر جسٹن ڈیوس نے ملاقات کی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ملاقات میں قرنِ افریقہ اور بُحیرۂ احمر کی سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی بات چیت کی گئی۔
مذاکرات میں دورہ واشنگٹن سے قبل سیکیورٹی شراکت داری کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز رہی۔
امریکی وفد نے متنازع صومالی لینڈ نیشنل آرمی کے سربراہ اور حکام کے ہمراہ بربیرا کی بندرگاہ اور فضائی اڈے کا دورہ بھی کیا۔
ماہرین کے مطابق اِس پیش رفت کو آئندہ ہفتوں میں امریکا کی جانب سے متنازع صومالی لینڈ کو تسلیم کیے جانے کی سمت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے خود ساختہ جمہوریہ صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا تھا۔