عالمی امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی سرجن

April 09, 2021

صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ڈاکٹر عظمان طارق نے سرجری کے عالمی امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

ڈاکٹر عظمان طارق نے انگلینڈ کے رائل کالج آف سرجنز کے ’ایم آر سی ایس‘ کے امتحان میں 93 فیصد نمبر حاصل کرتے ہوئے پوری دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

ڈاکٹر عظمان طارق یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

رائل کالج آف سرجنز انگلینڈ اینڈ ائرلینڈ کے 4 میڈیکل کالجز ہیں، جس کے تحت ’ایم آر سی ایس‘ کا امتحان لیا جاتا ہے اور دنیا بھر سے ڈاکٹر اور سرجنز اس میں حصے لے سکتے ہیں، انگلینڈ میں سرجری کی پریکٹس کے لیے اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔

ممبر شپ آف دی رائل کالج آف سرجن ’ایم آر سی ایس‘ کے امتحان میں خلیجی ممالک، یورپی ممالک، بنگلہ دیش اور بھارت سے 8 ہزار سے زائد سرجنز حصہ لیتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد عظمان طارق کا عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنا ملک اور قوم کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

ڈاکٹر عظمان طارق شیخ زید اسپتال رحیم یار خان کے سرجری ڈیپارٹمنٹ میں ایف آر سی پی ٹریننگ کر رہے ہیں،