• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں بےگھر افراد کو کورونا ویکسین فراہم کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر کے چرچے

برطانیہ میں  بے گھر افراد کی خدمت کرنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد چوہان نے بے گھر افراد کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچانے کے لیے زبردست قدم اٹھا لیا۔

ڈاکٹر زاہد چوہان نے برطانیہ میں بے گھر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کروا دیا۔


دنیا بھر میں بے گھر افراد کو ویکسین لگانے کا یہ پہلا احسن قدم ہے جس کی وجہ سے پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد چوہان کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر انہیں پوری دنیا سے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

بے گھر افراد کی صحت کا ہر ممکن خیال رکھنے والے ڈاکٹر زاہد چوہان کے اقدام کے بعد دارالامان میں مقیم بے گھر افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا، اب تک تیس سے زائد بے گھر افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

ڈاکٹر زاہد چوہان کا کہنا ہے کہ ’بے گھر افراد کو کرونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہے، جن بے آسرا اور بے یارومددگار لوگوں کے لیے کسی نے آواز نہیں اُٹھائی میں نے اُن کا سہارا بننے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

خیال رہے کہ سال 2019 میں بے گھر افراد کی خدمات کے صلے میں ملکہ برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ڈاکٹر زاہد چوہان کو آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (او بی ای ایوارڈ) سے نوازا گیا تھا۔

ڈاکٹر زاہد چوہان کا تعلق آزاد کشمیر کے شہر میرپور سے ہے جن کا مشن بے گھر افراد کی صحت کا ہر ممکن خیال رکھنا ہے۔

تازہ ترین