کس ملک میں کتنا طویل روزہ ہوگا؟

April 12, 2021

رمضان کی آمد آمد ہے جس کے تحت روزوں کے دورانیے کے مطابق دنیا میں سب سے طویل روزے کا دورانیہ فِن لینڈ میں 23 گھنٹے 5منٹ کا ہوگا۔

سعودی میڈیا کے مطابق عرب و خلیجی ممالک میں روزے کا دورانیہ 13 سے 16 گھنٹےکا ہوگا جبکہمکہ مکرمہ میں 13 گھنٹے51 منٹ اور آخری ایام میں روزے 14 گھنٹے7 منٹ پر محیط ہوں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق الجزائر، تیونس میں ابتدائی روزوں کادورانیہ 14 گھنٹے39 منٹ ہوگا اور آخری ایام کے دوران روزوں کا دورانیہ 15 گھنٹے 50 منٹ کا ہوگا۔

اسی طرح ریاض میں رمضان کے ابتدائی دنوں میں روزے 14 گھنٹے اور آخری دنوں میں روزے 14 گھنٹے 42 منٹ پر محیط ہوں گے۔