ماہ رمضان المبارک میں پاکستان ہائی کمیشن اور سب مشنز کے اوقات کار کا اعلان

April 13, 2021

لندن ( پ ر ) پاکستان ہائی کمیشن نے ماہ رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کار کا اعلان کیا ہے ۔ ہائی کمیشن کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن لندن اور برمنگھم،بریڈ فورڈ،گلاسگو اور مانچسٹر میں اس کے سب مشنز میں ماہ رمضان المبارک میں دفتر کے اوقات کار حسب ذیل ہوں گے۔ پبلک ڈیلنگ اوقات صبح 10:00 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک جبکہ ریگولر آفس اوقات صبح 10 بجے سے 4:30 بجے تک ہوں گے۔