آسٹریا میں 20لاکھ افراد کوکورونا ویکسین لگادی گئی

April 13, 2021

ویانا(نمائندہ جنگ) اسٹریا بھرمیں گزشتہ 3 دن میں دو لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی، روزانہ ساٹھ ہزار سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی گئی، وفاقی ریاستیں ویکسین کی بڑی مقدار تیزی سے لگارہی ہیں گزشتہ تین دن کے دوران 122922 افراد نے پہلی جزوی ویکسی نیشن حاصل کی اور 81066 افراد کو مکمل ویکسین دی گئی ۔ آسٹریا بھر میں 2089837 افرادکوکورونا حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ، اس وقت 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین دینےپر توجہ دی جارہی ہے۔ 44.78 فیصد کوکورونا ویکسینیشن کی کم از کم ایک خوراک دے دی گئی ہے۔ ویکسینیشن مہم میں زیادہ خطرہ والے مریضوں پر توجہ دی جارہی ہے۔ آسٹریا میں 16.5 فیصد آبادی نے کورونا وائرس کے خلاف ابتدائی ویکسین حاصل کرلی ہے جبکہ6.9 فیصد آبادی نے دوسری ویکسینیشن بھی لگوا لی ہے۔