کورونا کی آڑ میں عبادات میں خلل ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے‘ جمعیت ن

April 16, 2021

کوئٹہ( این این آئی)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاہےکہ کورونایقیناًعذاب ہےجس سے نجات مساجد اورمدارس میںہی ملے گی مگریہاں وائرس کی آڑ میں مدارس اور مساجد کو ایک مرتبہ پھر سازش کے تحت نشانہ بنایاجارہاہے جس کے پیچھے اسلام دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد ہیں ان کا ہدف مسلمانوں کو عبادات سے روکنا ہے انہوںنے کہاکہ کورونا کا نزلہ صرف مساجد ‘ مدارس اور علماء پر گرایاجاتاہے حکومت کے دہرے معیارسے مسائل پیداہوسکتے ہیںکیونکہ حکومت کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے ایس اوپیز کے نام پر عبادات میں خلل ڈالنے کی بجائے مسائل حل کیے جائیں ۔