پشاور:کنٹینر سے 1 لاکھ 3ہزار لیٹر غیر معیاری خوردنی تیل برآمد

April 18, 2021

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے رنگ روڈ پشاور میں کارروائی کے دوران ایک کنٹینر سے 1 لاکھ 3 ہزار لیٹر غیر معیاری خوردنی تیل برآمد کرلیا۔

پشاور میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کے مطابق خوردنی تیل کو مقامی بیکریز، چپس فیکٹریز اور ہوٹلز کو سپلائی کیا جاتا تھا۔

کارروائی میں ایک شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مضر صحت خوردنی تیل کے فلنگ سینٹر کو سیل کرکے بڑی تعداد میں استعمال شدہ کینز برآمد کرلیے گئے ہیں۔