کرینا کپور بھی ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کی پرستار نکلیں

April 18, 2021

بالی ووڈ اداکارہ کرینا کپور نے برطانوی شاہی خاندان کی بہو ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کرینا کپور بھی انکی پرستاروں میں شامل ہیں۔

اداکارہ کرینا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر کیٹ مڈلٹن کی شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کے موقع پر لی گئی ان کی ایک نمایاں اور خوبصورت سی تصویر ہارٹ فلٹر کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں کیٹ مڈلٹن سیاہ لباس زیب تن کیے اپنے شوہر کے دادا کی آخری رسومات میں شریک ہیں۔

یاد رہے کہ شہزادہ فلپ کا گزشتہ ہفتے 99 برس کی عمر میں برطانیہ میں انتقال ہوگیا تھا۔