راہ چلتی لڑکی کوزبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش پر کارسوارکیخلاف مقدمہ

April 19, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راہ چلتی لڑکی کوزبردستی اپنی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کرنے والے نامعلوم کارسوارکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو اقصیٰ دختر وحید نے بتایا کہ ہنزہ گرلز ہاسٹل سیونتھ روڈ رہتی ہوں ہوسٹل سے سامان لینے مارکیٹ گئی جب کوئٹہ کیفے نور پلازہ پہنچی تو ایک سیاہ کار میرے آگے آکررکی جس میں سوارنامعلوم شخص نے کہا کہ میری کار میں بیٹھ جائو ورنہ جان سے مار دوں گا میں نے شور مچایا تو کچھ لوگ آگئے تو اس شخص نے کاغذ پر لکھا اپناموبائل نمبر میری طرف پھینکا اور کہا کہ اگر مجھ سے رابطہ نہ کیا تو جان سے مار دوں گا ۔ مذکورہ نامعلوم ملزم نے میرا راستہ روکا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔