برطانیہ کا بھارت کو ریڈلسٹ کرنے پر آئی سی سی کا ردعمل

April 20, 2021

برطانیہ کی طرف سے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ردعمل دے دیا۔

آئی سی سی نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ بھارت کو ریڈلسٹ میں ڈالنے کے اثرات پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور دیگر بورڈز نے محفوظ ماحول میں کرکٹ سرگرمیاں جاری رکھ کر دکھائی ہیں۔


آئی سی سی نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل پلان کے مطابق جون میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل رواں سال بھارت اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔