• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان ڈار لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر دیکھ کر خوش


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے اس دوران لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور کہا کہ جو سہولتیں یہاں کے کھلاڑیوں کو حاصل ہیں وہ دیگر شہروں میں بھی ہونی چاہئیں۔

عثمان ڈار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کےلیے لاہور قلندرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کو دیکھ کر خوشی کااظہار کیا اور کہا کہ یہاں توقعات سے بڑھ کرسہولیات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے لاہور قلندرز نے نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا کہ انہوں نے کمیونٹی کے ساتھ کرکٹ کو جوڑنے کی کوشش کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں کو اٹھانے کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر بنانے کی ضرورت ہے۔

دوران گفتگوعثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لیے بہت سے پروگرام شروع کرے گی، کامیاب نوجوان اسپورٹس اکیڈمیز ایچ ای سی کے ساتھ مل کر شروع کررہے ہیں۔

تازہ ترین