550 کروڑ کا رمضان پیکج ،روزہ دار لائنوں میں لگ کرخوار ہورہےہیں،اسلم گل

April 21, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو معیشت اور معاشرت کا پتہ ہی نہیں۔ ملک ٹی 20پالیسیوں پر چلایا جا رہا ہے۔ملک بھر پر مہنگائی، بے روزگاری،بد امنی اور کرونا کا سیلاب نازل ہو چکا ہے,550 کروڑ کا رمضان پیکج روزہ داروں کو لائنوں میں لگا کر ذلیل و خوار کرنے کے لئے دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کہ رمضان بازاروں میں چینی, آلو،برائلر سمیت تمام چیزوں کے دو دو ریٹ چل رہے ہیں.،صرف گزشتہ سات روز میں برائلر گوشت کی قیمت میں 35 روپے کلو اضافہ ہو چکا ہے ۔