پشاور،پانچ سوسال پرانے تاریخی مغل پل کی بقاء کوشدیدخطرات لاحق

April 21, 2021

پشاور(نما ئندہ جنگ)پشاورکے مضافاتی علاقہ چوہاگجرمیں واقع پانچ سوسال پرانے تاریخی مغل پل کی بقاء کوشدیدخطرات لاحق ہوگئے ہیں، پل کے کنارے پرتجاوزات کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں تاہم اس حوالے سے ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم ڈاکٹر عبد الصمد کا کہنا ہے کہ پل کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں تاریخی پل ہر لحاظ سے محفوظ ہیں لیکن سب سے بڑا مسئلہ وہاں پر تجاوزات اور صفائی ہے جو کہ ٹائون انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس تاریخی پل کے ارد گرد صفائی کا بھرپور خیال رکھیں جبکہ اس بارے میں مقامی افرادکاکہناہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی تاریخی پل کے کنارے سرکاری اراضی پرقبضہ کی کوشش کی گئی،قبضہ مافیاکے خلاف ٹائون ٹوانتظامیہ سے رابطہ کیاگیاتووہاں موجودخاتون آفیسرنے مسئلہ سننے کی بجائے ہتک آمیزرویہ اختیارکیا،ٹائون ٹوانتظامیہ کی سردمہری دیکھتے ہوئے اہلیان علاقہ نے اپنی مددآپ کے تحت قبضہ مافیاکے خلاف کارروائی کی جبکہ ٹائون ٹوانتظامیہ نے ٹھوس اقدامات کی بجائے خانہ پری کے لئے پل کے کنارے صرف تنبیہ کی چندسطورتحریرکردہ بورڈآویزاں کیا،انہوں نے کہاکہ اب ایک بارپھرپل کے کنارے قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے، چندگھروں کی نکاسی آب کارخ پل کی جانب موڑ دیاگیاہے جس کی وجہ سے تاریخی پل کی بقاء کوخطرات لاحق ہوگئے ہیںجبکہ قبضہ مافیانے روایتی اندازاپناتے ہوئے ابتدائی طورپرپل کے کنارے گوبرکے اپلے اورجھاڑیاں رکھ دی ہیں اگرفوری نوٹس نہ لیاگیاتوپختہ تجاوزات قائم کئے جانے کاقوی امکان ہے ،اہلیان علاقہ نے مزیدکہاکہ اگرٹائون ٹوانتظامیہ نے اپناکردارادانہ کیاتواحتجاجاً جی ٹی روڈکی بندش سمیت دیگراقدامات اٹھائیں گئے۔