دوسروں کی مدد سے ڈیمنشیا لاحق ہونے کی رفتار 20 فیصد تک سست ہوسکتی ہے، تحقیق
ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دوسروں کی مدد کرنے سے ڈیمنشیا (نسیان، دماغی کمزور اور بھولنے کی بیماری) سے بچاؤ میں معاون ہوسکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق ایثار اور بے لوث رویّہ دماغی بڑھاپے کی رفتار کو 20 فیصد تک سست کر دیتا ہے۔