بھارتی اداکارہ حنا خان کے والد انتقال کرگئے

April 21, 2021

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حنا خان کے والد حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

حنا خان کے والد کا انتقال ممبئی میں ہوا جبکہ اداکارہ خود اُس وقت کشمیر میں شُوٹنگ میں مصروف تھیں۔

والد کے انتقال کی خبر پاتے ہی وہ ممبئی روانہ ہوگئیں۔

حنا خان والد کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بناتی رہتی تھیں۔