پرنس فلپ کا سوگ: ملکہ برطانیہ اپنی 95 ویں سالگرہ نجی طور پر منائیں گی

April 21, 2021

پرنس فلپ کے سوگ کے باعث ملکہ برطانیہ اپنی 95ویں سالگرہ نجی طور پر منائیں گی۔

لندن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شاہی خاندن کے 2 ہفتوں پر مشتمل سوگ کے سبب کوئی عوامی تقریب بھی نہیں ہوگی۔

خیال ہے کہ شاہی خاندان کے چند ارکان ملکہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روایت کے برخلاف رواں برس تقریب کی کوئی تصویر بھی جاری نہ کئے جانے کا امکان ہے۔

ادھر وزیراعظم بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ملکہ اور ان کی خدمات کے ہمیشہ معترف رہے ہیں۔