انڈونیشی بحریہ کی آبدوز جزیرہ بالی کے سمندر میں لاپتہ

April 21, 2021

انڈونیشیا میں بحریہ کی آبدوز لاپتہ ہوگئی، بتایا جاتا ہے کہ آبدوز میں 53 افراد موجود ہیں۔

انڈونیشین بحریہ کے ترجمان کے مطابق جرمن ساختہ آبدوز جزیرہ بالی کے سمندر میں تارپیڈو کی مشقوں میں حصہ لے رہی تھی۔

حکام نے آبدوز کی تلاش کے لیے سنگاپور اور آسٹریلیا سے مدد مانگ لی ہے۔