ہاکی اعداد و شمار کے ماہر مظہر جبل پوری انتقال کر گئے

April 22, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ہاکی کےماہر اعدادو شمارشماریات مظہر جبلپوری 91برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ انہوں نے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ریکارڈز مرتب کیے اس کاوش کو عالمی اور ایشیائی فیڈ ریشن نے بھی تسلیم کیا اور اپنی ویب سائٹ کا حصہ بنایا۔ مرحوم کے انتقال پر پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر ودیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔