پتنگ بازی سے بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کو ٹرپنگ کاسامنا ہے،ترجمان این ٹی ڈی سی

April 22, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث جہاں انسانی جانوں کانقصان ہورہا ہے وہاں این ٹی ڈی سی کی 500کے وی اور 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز کو ٹرپنگ کا بھی سامنا ہے۔ جس سے عوام کو بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ این ٹی ڈی سی کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔