کراچی فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ

April 27, 2021

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایچ اے انٹر کلب ٹیلنٹ ہنٹ 5 اے سائیڈ رمضان ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا. 13 ٹیموں کو 4 پول میں تقسیم کیا گیا لیگ کا اہتمام سخت ایس او پی کے تحت کیا گیا ہے جس میں حرارت ، بلڈ پریشر اور نبض کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال ، جراثیم کش دروازے سے گزرنا، ہر دوسرے وقت شاور کے ذریعے صفائی ستھرائی اور مکمل معاشرتی فاصلے شامل ہیں۔

ڈاکٹر ظہیر خان ، ڈاکٹر ثمر اسلام اور ڈاکٹر محسن علی طبی فرائض سرانجام دے رہے ہیں،کھیلے گئے میچوں میں بلدیہ ٹاؤن ہاکی کلب نے پاک ونڈر ہاکی کلب کو بدر الدین ہاکی کلب نے پاک فلیگ ہاکی کلب کو الصغیر ہاکی کلب نے گلبرگ جونیئر ہاکی کلب کو الفیصل یوتھ ہاکی کلب نے فیڈرل ہاکی کلب کو شکست دی۔