زیارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کا مجسمہ نصب کر دیا گیا

April 27, 2021

زیارت میں فقیرو سولنگی کا تراشا گیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔

زیارت میں قائداعظم کا مجسمہ زیارت شہر کے داخلی گیٹ کےقریب نصب کیا گیا ہے۔

نصب کیے گئے قائد اعظم کے مجسمے کی لمبائی سات فٹ ہے، قائداعظم کا مجسمہ سندھ کے آرٹسٹ اور مجسمہ ساز فقیرو سولنگی نے فائبر گلاس پر تیار کیا ہے۔

فائبر گلاس میں مکمل اور باوقار مجسمے کا سائز 5×20×7 فٹ ہے۔