بریسٹ کینسر کا سبب بننے والے ہارمون کی دریافت، کئی قسم کے کینسر کا علاج ممکن، تحقیق

April 27, 2021

ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے میسی کینسر سینٹر میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کے مضبوط شواہد ملے ہیں کہ چھاتی میں کینسر کی افزائش کا سبب بننے والا ایک ہارمون پروکلیٹین دراصل بریسٹ گروتھ کا سبب بنتا ہے اور یہ حمل کے دوران ماں کے دودھ میں اضافے کی وجہ بھی ہوتا ہے۔

یہ ہارمون بریسٹ کینسر کا اہم سبب ہے، اور اب یہ ٹارگیٹڈ دوا کی تیاری میں کافی مفید ثابت ہوگا جس سے کئی قسم کے کینسر کا علاج کیا جاسکے گا۔

بریسٹ کینسر کا براہ راست سبب بننے والے اس ہارمون کے سیلز کی سطح پر پروٹین موجود ہوتا ہے جسے رسیپٹرز کہتے ہیں جو کہ بائیولوجیکل پیغامات وصول اور بھیجنے کے ساتھ سیل کے افعال کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے۔

یہ تحقیق جرنل برائے نیچر پارٹنر جرنلز میں شائع ہوئی ہے۔ بریسٹ کینسر، وی سی یو، میسی کینسر سینٹر کے تحقیق کار چارلس کلیوینجر(ایم ڈی، پی ایچ ڈی) اور انکی لیب نے دریافت کیا ہے۔