مریم نواز نے رمضان کے روایتی مشروب کی ترکیب بتادی

May 03, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ماہِ رمضان میں افطار پر تیار کیے جانے والے روایتی مشروب کی ترکیب سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عُمیر جاوید نامی صارف نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے دو معروف مشروبات کے بارے میں لکھا کہ ’گزشتہ تین دہائیوں سے یہ مشروبات افطار میں ہمارے دسترخوان کا حصہ ہیں۔‘

صارف نے لکھا کہ ’ان دونوں مشروبات میں لیموں کا رس ڈال کر پینے کا ایک الگ ہی خاص لاجواب و لازوال مزہ ہے۔‘

ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے اُنہیں ایک ایسا مشورہ دیا جس سے ان مشروبات کا ذائقہ مزید دوبالا ہوجاتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ’اگر ان مشروبات میں پودینے کے چند پتے اور کُٹی ہوئی برف شامل کرلی جائے تو اس کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔‘

مسلم لیگ نون کی نائب صدر کے مشورے کی جہاں حمایت کی گئی تو وہیں مخالفین نے اُن پر تنقید کے خوب تیر بھی برسائے۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے بالکل درست مشورہ دیا ہے، ایسا کرنے سے معدے کی جلن اور تیزابیت جیسے مسائل ختم ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب مخالفین کا کہنا تھا کہمریم نواز نے اس ترکیب میں اپنی سیاسی کڑواہٹ گھولنے کی پوری کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ صارفین کے ٹوئٹس کا جواب بھی دیتی نظر آتی ہیں۔