ماں کوئی ایسا دن نہیں گذرا جب میں نے آپ کو یاد نہ کیا ہو، سنجے دت کا نرگس کی برسی پر پیغام

May 05, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ نرگس دت کے مداحوں نے گزشتہ روز ان کی 40 ویں برسی منائی۔نرگس کے بیٹے اور معروف بولی وڈ اداکار سنجے دت نے اپنی والدہ کی برسی پر سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا اور ان کےساتھ اپنے بچپن کی یادگار تصویر بھی شیئر کی ۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ننھے سنجے دت اپنی والدہ کی بانہوں میں کافی خوش نظر آرہے ہیں۔پوسٹ میں سنجے نے لکھا ہےکہ ماں کوئی ایسا دن نہیں گذرا جب میں نے آپ کو یاد نہ کیا ہو۔خیال رہےکہ اداکارہ نرگس 1981 میں کینسرکے باعث انتقال کرگئی تھیں اور اس کے 3 دن بعد ہی سنجے دت کی پہلی فلم ʼراکی ریلیز ہوئی تھی۔پوسٹ میں صارفین کی جانب سے تصویر کو پسند کرنے کے ساتھ ان کی والدہ کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔