تلاشی کے بہانے شہری سے رقم اینٹھنے والے تین پولیس اہلکار گرفتار

May 05, 2021

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )تلاشی کے بہانے شہری سے رقم اینٹھنے والے تین پولیس اہلکار گرفتار کر لئے گئے۔ ایک شہری نے تھانہ آئی نائن پولیس کو درخواست دی کہ رات کے وقت وہ آئی نائن کےعلاقہ میں آیا کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین پولیس اہلکاروں نے اسے روکا، تلاشی کے بہانے ساتھ بٹھا کر تھوڑا دور جاکر چیک کیا ،پرس سے پیسے نکال لیے اور مجھے وہیں چھوڑکر چلےگئے ۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیا، جس پر تینوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکےگرفتار کرلیا گیا۔