پی ایس ایل معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ این سی او سی کی ہدایت کا منتظر

May 05, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کا معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ این سی او سی کی ہدایت کا منتظر ہے۔

‏ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پی ایس ایل کی اجازت نہ ملی تو پی سی بی ایونٹ یو اے ای منتقل کرنے پر تیار ہے، پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونے یا نہ ہونے کی این سی او سی ہدایت جاری کرے گا۔


‏ذرائع کے مطابق پی سی بی کیلئے ایونٹ مکمل کرانا ضروری ہے کیونکہ آگے ونڈو ملنا مشکل ہے، پی ایس ایل کے باقی میچز کے مستقبل کا فیصلہ جلد ہونے کا امکان ہے۔

‏پی ایس ایل کے بقیہ میچز یکم جون سے کراچی میں شیڈول ہیں۔