’ماسک پہن لیں، زندگی بچالیں‘، شعیب اختر کی اپیل

May 05, 2021

سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کورونا وائرس سے متعلق غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والوں سے تمام ضروری احتیاط اپنانے کی اپیل کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب اختر نے اپنی ہاتھ جوڑے ہوئے پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماسک پہن لیں، سماجی فاصلہ رکھ لیں، بچالیں زندی اپنے بزرگوں کی اور بڑوں کی اور اپنی بھی۔‘

خیال رہے کہ پچھلے ماہ شعیب اختر نے بھارت سے آئی پی ایل منسوخ کرنے اور پاکستان سے آئی پی ایل کے بقیہ میچز نہ کروانے کی بھی اپیل کی تھی۔