میگھن پر کہانیوں کی کتاب کا آئیڈیا چرانے کا الزام

May 06, 2021

برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مرکل نے بچوں کے لیے کتاب لکھی۔ الزام لگ گیا کہ خود نہیں لکھی دوسری کتاب کا آئیڈیا چرایا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چِھڑ گئی۔

’دی بینچ‘ کے نام سے میگھن مرکل کی کتاب اگلے ماہ جون میں باضابطہ شائع ہوگی۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ میگھن کی کتاب 2018 میں شائع ہونے والی کتاب ’دی بوائے آن دی بیچ‘ کی ہو بہو نقل ہے۔

دلچسپ بات ہے کہ دی بوائے آن دی بینچ کی مصنفہ خود میگھن کا دفاع کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میگھن اور ان کی کتاب میں بہت فرق ہے۔

واضحرہے کہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل، اپنی بچوں کے لیے لکھی گئی پہلی کتاب جلد پیش کرنے جا رہی ہیں، یہ کتاب شہزادہ ہیری اور ان کے بیٹے آرچی سے تعلق پر مبنی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رینڈم ہاؤس چلڈرن بکس نامی پبلشرز نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ میگھن کی لکھی ہوئی کتاب ’دی بینچ‘ کو 8 جون کو لانچ کیا جائے گا۔