صوبائی مشیرصحت سے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی عہدیداران کی ملاقات

May 06, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ملتان شہر میں نشتر ٹو کی تعمیر اورمدر کیئر ہسپتال کی تعمیر کا اعلان جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی دلچسپی کا عملی مظہر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل قربان فاطمہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی خواتین ونگ ضلع ڈیرہ غازی خان کی صدر جام رقیعہ اور خواتین ونگ ڈی جی خان کی سیکرٹری جنرل رقیعہ رمضان بھی موجود تھیں۔