چیمپینز لیگ:چیلسی نے ریال میڈر کو ہرا کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی

May 06, 2021

چیمپینز لیگ سیمی فائنل کے سیکینڈ لیگ میں چیلسی نے ریال میڈر کو دو گول سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ۔

چیمپینز لیگ سیمی فائنل کے سیکینڈ لیگ میں ریال میڈرڈ اور چیلسی کی ٹیم مد مقابل تھیں۔

28 ویں منٹ میں ورنر نے چیلسی کو برتری دلا دی اس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی لیکن پہلا ہاف ایک صفر کے اسکور پر ختم ہوا ۔

چیلسی نے ایگریگیٹ پر تین ایک کی برتری سے فائنل میں جگہ بنائی۔

ٹائٹل کےلیے چیلسی کا مقابلہ پہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم مانچسٹر سٹی سے 29مئی کو استنبول میں ہو گا۔