جمعہ اور ہفتہ شام 6 بجے تک کاروبار کھلا رہے گا، ناصر حسین شاہ

May 06, 2021

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں جمعے اور ہفتے کو صبح 6 سے شام 6 بجے تک کاروبار کھلا رہے گا۔

اپنے بیان میں انھوں کہا ہے کہ کاروباری حضرات ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کر سکتے ہیں۔

انھوں نے ساتھ میں یہ بھی بتادیا کہ اتوار سے کاروبار بند ہوگا جس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ عوام اور کاروباری حضرات ایس او پیز کا خیال رکھیں گے۔