این اے 249: دوبارہ گنتی پر پی پی کا اظہار اطمینان

May 06, 2021

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندو خیل کا کہنا ہے کہ تھیلے سیل نہ ہوتےتو سب سے پہلے ہم اعتراض کرتے، تمام تھیلے سیل تھے، شفاف انداز میں گنتی کا عمل جاری ہے۔

قادر مندوخیل نے کہا کہ ہمیں اطمینان ہے، شفاف انداز میں گنتی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ پولنگ کروانی ہے تو پورے پاکستان میں دوبارہ پولنگ کروائی جائے۔

قادر مندوخیل نے کہا کہ دو چار گھنٹے میں یا صبح تک نتائج آجائیں گے، حلقے میں ہماری برتری برقرار ہے۔