نیشنل ہائی وے پر بڑھتے ہوئے حادثات!!

May 16, 2021

ٹھری میرواہ سمیت ضلع بھر میں ٹریفک جام سمیت ٹریفک مسائل اور ٹریفک حادثات ایک اہم مسئلہ بن چکے ہیں۔ شہری روزانہ کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں اور اس دوراان مختلف وارداتیں بھی ہوتی ہے۔ دوسری جانب ٹریفک وارڈن نہ ہو نا اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر قومی شاہرہوں اور مہران نیشنل ہائی وے پر گاڑیاں چلانا بھی اس کی ایک اہم وجہ ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے کے دوارن شہرمیں ٹریفک حادثات میں سیکڑوں افراد لقمہ اجل کا شکار بن گئے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد بھی خاصی ہے،جن کے قیمتی اعضاء ضائع ہوگئے ہیں۔

ٹریفک حادثات کی وجہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی دیکھنے میں نہیں آئی۔ مخالف سمت آتی گاڑی چلانا تیز رفتاری اپنی لین میں نہ چلنا ،گاڑی غلط پارک کرنا، ون ویلنگ ، اشارے توڑنا، سگنلز کی خرابی، اوورٹیکنگ ریس لگانا شہر کی اہم شاہراہوں پر رکشوں اور چنگ چی کا چلنا بھی ٹریفک جام کے اہم مسائل میں شامل ہیں۔

شہر بھر میں رکشے مخالف سمت میں چلتے ہوئے ٹریفک کی روانی متاثر کرتے ہیں مگر ٹریفک پولیس یا سندھ پولیس کی جانب سے چالان کے بجائے شہریوں سے پیسے لے کر انہیں چھوڑ نے سے جہاں ایک طرف حکومت کے روینیو میں اضافہ نہیں ہوتا وہی شہریوں ک بھی لاقانونیت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

ایسے ہی ٹریفک حادثات ضلع خیرپور کے علاقے، ٹھری میرواہ میں پیش آئے ہیں۔ مہران نیشنل ھائی وے پر دو موٹرسائیکلوں اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی جس سے ایک خاتون ہلاک، چار افراد زخمی ہوگئے۔ ٹھری میرواہ کے قریب سوئی گیس مہران نیشنل ھائی وے، مرشد پیٹرول پمپ کے سامنے دو موٹرسائیکلیں ٹرک سے ٹکرا گئیں جس کےنتیجے میں ایک عورت شجراں زوجہ اسحاق لاشاری ہلاک ہو گئی جبکہ ایک خاتون خانزادی لاشاری سمیت گلزار اور وزیرزخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ٹھری میرواہ سے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کیا گیا۔ ہلاک ہو نے والی خاتون اور زخمی افراد کا تعلق لاشاری برادری سے تھا جو اکری شہر کے رھائشی تھے۔ دوسرا حادثہ ٹھری میرواہ کے نواحی گاوں دائم کبر کے قریب تارکو ٹھری لنک روڈ پر پیش آیا جہاں پر 20 سالہ مزدور نوجوان تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر ٹریکٹر کے پہیوں کے نیچے آنے سے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی ٹھری میرواہ کے گاوں حضور بخش اسلامی کا رہائشی تھا اور ٹریکٹر پر مزدوری کرتا تھا۔ تیسرے حادثے میں اکری کے قریب گاوں محمد شاہ کا رھائشی 25 سالہ نوجوان قاسم شر بھریا روڈ اسٹیشن کے قریب ٹرین سے گرکرہلاک ہو گیا۔

چوتھا مہران نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ شخص عبدالرحیم پٹھان ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے حادثے میں سڑک عبور کرنے والے قلندر بخش جمالی موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی ہو گیا۔ تیسرے حادثے میں تیزرفتار پک اپ موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نیتجے میں پک اپ میں سوار برکت جاگیرانی شوکت لوند زخمی ہوگئے جسے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا۔

پانچواں حادثے میں ٹھری میرواہ ٹو ھاجانہ لنک روڈ پر تیز رفتار رکشہ چنگچی الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان مراد دستی ہلاک ہوگیا جبکہ تحصیل سوبھوڈیرو کے کچے کے علاقے میں تیز رفتار پک اپک الٹ گئی جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار 12 افراد زخمی ہوگئے جن کو مقامی اسپتال داخل کیا گیا۔

چھٹا حادثہ گاوں حبیب کی وانڈ میں پیش آیا۔ ایک شخص پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں سندر مارواڑی زخمی ہو گیا۔ اسے ٹھری میرواہ سے خیرپور اسپتال داخل کیا گیا۔ قومی شاہراہ پر بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ نامعلوم گاڑی میں سوار شخص نے جلا ہوا سگریٹ بھوسے پر پھینکا تھا جس سے آگ لگ گئی اور لاکھوں روپے کا بھوسہ جل گیا ۔ساتواں حادثہ قومی شاہراہ کنڈیارو کے مقام پر پیش آیا جہاں پر ملتان سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی۔ کوچ میں سوار خواتین اور بچوں سمیت پندرہ مسافر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں خالد پٹھان ثاقب علی ولید حسین قبول حسین ارم عنائیہ مناہل وانیہ ندا صابر سمیت پندرہ افراد شامل ہے جن کو مقامی اسپتال داخل کیا گیا۔ مہران نیشنل ہائی وے پیروسن کورکی ھاجانہ پل پر قائم پولیس پکٹ پر ڈیوٹی کرتےہوئے پولیس اہلکار منٹھار موجائی کو تیزرفتار کار نے ٹکر مار کر زخمی کردیا۔ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ نواں حادثہ هنگورجا قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں پر پشاور سے کراچی جانے والی ای ایکس کیو کار نمبر017 ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین بچے ھاشر پٹھان،شریمہ خاتون،اشارو پٹھان زخمی ہو گئے جن کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا دسواں حادثہ کنب نواب شاہ لنک روڈ پر پیش آیا جس میں دس سالہ بچہ کاشف ولد اربیلو چنہ ٹریکٹر کے نیچے آنے سے ہلاک ہو گیا ۔

سگھیوں لنک روڈ پر گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی اورتین افراد زخمی ہوگئے ۔گوٹھ صفر بڑدی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان ھلاک تفصیل کے مطابق سگھیوں لنک روڈ پر تیز رفتار کار کا ٹائر برسٹ ہونےسے کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افرادخادم حسین ،محمد علی مگنیجو، پناھ گھوٹو زخمی ہو گئے جن کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ بارواں حادثہ ٹھری میرواہ وین نے موٹرسائیکل کو روند دیا 6 طالبعلم سمیت سات جاں بحق ہوگئے مہرانیشنل ھائے وے کوٹ لعلو بگھڑ پل کے درمیان مہران ھائے وے پر ایک المناک حادثہ پیش آیا جہاں پر مسافر وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر موٹرسائیکل سوار 6 طالبعلموں سمیت سات جاں بحق ہوگئے سکول جانے والے طالبعلموں کو خوفناک ٹکر حادثے کے نتیجے میں دو طالبعلموں سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین طالبعلم شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو نوابشاہ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی مزید دو طالبعلم دم توڑ گئے جاں بحق طالبعلموں سمیت موٹرسائیکل چلانے والا امتیاز علی مری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ جاں بحق ہونے طالبعلموں میں انتظار علی مری،تیرہ سالہ برہان علی مری،نو سالہ علی جان ،مظفر علی ،دس سالہ ظفر علی مری سمیت موٹرسائیکل چلانے والا متیاز علی مری جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک طالبعلم حبدار علی مری شدید زخمی ہوگیا۔ جائے حادثے سے وین ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ کوٹ لعلو پولیس نے وین کو تحویل میں لے لیا جبکہ حادثے کے طالب علموں کی میتیں ان کے آبائی گوٹھ حسین بخش مری میں پہچنے پر فضا سوگوار ہوگئی اہل علاقہ کے لوگ مشتعل ہوکر بڑی تعداد میں مہران نیشنل ھائے وے پر دھرنا دیا دھرنے میں نجی سکول کے طالبعلموں اساتذہ سمیت شہریوں نے ھائے وے کو بند کردیا جس کے باعث سکھر سے نوابشاہ جانے والی ٹریفک مکمل بند ہوگئی۔

مشتعل مظاہرین نے المرتضی وین سروس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ غفلت برتنے والا ڈرائیور کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے ڈی سی اور ایس ایس پی خیرپور کی یقین دہانی پر کراتے ہوئے دھرنا ختم کرادیا بعدازاں حادثے میں جاں بحق طالبعلموں کی جنازہ نماز وتدفین میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ،آہوں اور سسکیوں کے ساتھ بچوں کی تدفین کی گئی ہر آنکھ اشکبار تھی ۔جبکہ حادثہ کرنیوالی وین مالک سمیت تین افراد کیخلاف قتل کا 6 بچوں سمیت سات افراد کے قتل کا مقدمہ وین مالک ڈرائیور سمیت تین افراد کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا مقدمہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک طالبعلم کے والد عطا حسین مری نے کو ٹ لعلو تھانے میں درج کرایا ۔

ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کے مطابق مقدمے میں ملوث ملزمان کو کی گرفتاری کیلئے ھنگامی بنیادوں پرچھاپے مارے جارہے ہیں حادثے کرنے والی وین سروس کے زمہ دار افراد قانونی کی پکڑ سے بچ نہیں سکتے اطلاعات کے مطابق کوٹ لعلو پولیس نے 11 وینوں کو کو سرکاری تحویل میں لے لیا ہے جس کو تھانے میں بند کردیا گیا ہے 6 بچوں سمیت سات افراد کی ھلاکت پر علاقے میں سوگ کی صورتحال برقرار ہے جبکہ وزیراعلی سندھ نے کوٹ لعلو وین حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی ڈپٹی کمشنر خیرپور سے رپورٹ طلب کی ہے جبکہ رکن سندھ اسیمبلی رائیس ساجد علی بھابھن نے کوٹ لعلو میں سکول کے بچوں کی ھلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی لواحقین کو حکومت سندھ کی طرف سے بھرپور مالی امداد کرائی جائیگی اور لواحقین کو اللہ تعالی صبر وجمیل عطا فرمائے انہوں نے کہاکہ حادثے میں لواحقین کے سات انصاف کرایا جائیگا۔

ٹھری میرواہ تحصیل بھر میں ٹریفک حادثات مہران نیشنل ھائے وے کنب سے لیکر شہید بنظیرآباد تک ٹریفک حادثات میں سیکڑوں انسانی جانیں ضائع ہو گئی ہے اس ھائے پر زخمیوں اور ھلاک ہونے والوں کیلئے سوئی گیس سمیت دیگر مقام پر مہران نیشنل ھائے وے پر حکومت کی جانب سے کوئی بھی اسپتال یاا یمبولینس نہیں ہے جو فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد دی جائیں لیکن ماضی میں کئی بار افسران کو مہران نیشنل ھائے وے پر سرکاری اسپتال قائم کرنے کا مطالبہ کیا لیکن حکمرانوں نے کوئی بھی اسپتال منظور نہیں کی ہے اور حادثات میں زخمی ہونے والے کئی افراد زخموں کے تاب نا لاتے ہو ئے راستے میں ہی چل بسے ہیں۔

عوام نےحکام سے اس ضمن میں مطالبہ کیا ہے کہ قومی شاہراہ اور مہران نیشنل ھائے وے پرحادثات پر کنٹرول کرنے کیلئے فوری ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ انسانی جانیں بچ سکیں اور کم عمر ڈرائیور ز اور بغیر ڈرائیونگ لائنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائے مگر دیکھنا یہ ہے کہ ٹریفک اور سندھ پولیس سمیت دیگر ادارے باہمی اشتراک سے قومی شاہراہ اور مہران نیشنل ھائے وے سمیت شہرمیں ٹریفک جام سے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوئی لائحہ عمل بنائیں گے یا پھر اسی طرح ایک دسرے پر کو مورد الزام ٹھراکر شہریوں کے مسائل میں اضافہ کرتے رہیں گے۔