نجی تعلیمی ادارے فیس میں 20فیصد تک رعایت دینگے

May 09, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیویشن رجسٹریشن اینڈ ریگو لیشن اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر جسٹس(ر) محمد نادر خان کےاعلامیے کے مطابق حکومت نے کوروناکے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے16اپریل سے عید الفطر تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے مدنظر رکھتے نجی تعلیمی ادارے اپنی فیس میں 20فیصد تک رعایت دیں گے یہ رعایت اسکولوں کے کھلنے تک دی جائیگی،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر اپریل 2020کے فیس چالان جاری کردئیے گئے ہیں تو رعایت کو اگلے ماہ کی فیس میں ایڈجسٹ کی جائے اعلامیے میں والدین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیس ٹائم پر جمع کرائیں ۔