• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: لاک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او کا شہریوں پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی


لاہور کے انار رکلی بازار میں لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں پر ایس ایچ او کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی، ڈی آئی جی نے انکوائری کے بعد ایس ایچ او کو معطل کردیا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا کہ انار کلی بازار بند ہے اور پولیس اہلکار موٹر سائیکل سواروں پر ڈنڈے برسارہے ہیں۔

ایس پی سٹی کی انکوائری رپورٹ میں ایس ایچ او نیو انار کلی محمد احمد پر اختیارات سے تجاوز ثابت ہو گیا جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او کو معطل کردیا۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ناروا سلوک ایس او پیز پر عملد رآمد کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

تازہ ترین