ایم پی اے خرم لغاری اور ضلعی انتظامیہ میں ٹھن گئی‘ سخت جملوں کے تبادلے

May 10, 2021

مظفر گڑھ ‘میرہزارخان(نمائندہ جنگ ‘ نامہ نگار )) ایم پی اے سردار خرم لغاری اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران میں ٹھن گئی،رمضان بازاروں کی چینی کی مبینہ خردبرد کے حوالے سے سنگین الزامات اور ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کے تبادلے،ممبرصوبائی اسمبلی خرم لغاری کہتے ہیں کہ سستی چینی کا ڈھونگ رچا کر کروڑوں کی سبسڈی ٹھیکیداروں کی تجوریوں میں منتقل کر دی گئی،ضلع مظفرگڑھ میں سستی چینی کا ڈھونگ رچا کر قومی خزانے سے کروڑوں روپے کی سبسڈی ٹھیکیداروں کی تجوریوں میں منتقل کر دی گئی،ضلع مظفرگڑھ کی چار تحصیلیں ہیں مگر صرف ایک تحصیل جتوئی میں اتنی چینی کی فروخت دکھائی گئی کہ اگر تحصیل جتوئی کے ہر گھر میں ایک بوری چینی بھی دیدی جائے تو چینی پھر بھی بچ جائیگی،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جتوئی نے سستے رمضان بازار کے نام پر کروڑوں روپے کمالیے۔