حیدرآباد میں دودھ اور آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

May 11, 2021

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ماہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی حیدرآباد میں دودھ اور آٹے کی قیمتوں پھر اضافہ کردیا گیا۔ ریٹیلرز نے دودھ سرکاری قیمت 100روپے لیٹر کے بجائے 20 روپے اضافے کے ساتھ 120روپے فی لیٹر اور آٹا 54 روپے کے بجائے 70روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ تین ہفتے سے کارروائیوں اور جرمانے کے باعث دودھ اور آٹے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی۔ حیدرآباد میں کورونا وبا اور ماہ رمضان کے آخری عشرے میں منافع خوروں نے دودھ اور آٹے کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔