ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع پر دو افراد گرفتار

May 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر 2 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مذکورہ ملزمان نے مخالفین پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کے لیے 25 ریسکیو پر جھوٹی کالیں کیں تھیں ممتاز آباد پولیس کو فاروق نے بزریعہ موبائل اطلاع دی کہ ممتاز آباد مارکیٹ میں اس سے دو مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اٹھائی لاکھ روپے نقدی چھین لی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اطلاع جھوٹی تھی۔جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔