عید تعطیلات میں کوروناویکسی نیشن سینٹرز پرمیڈیکل سٹاف ڈیوٹی سرانجام دیگا

May 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)سی سی او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کے لئے ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ویکسی نیشن سنٹر قائد اعظم اکیڈمی بوسن روڈ میں 16 ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف،ویکسی نیشن سنٹر ادارہ ترقی صحت امیر آباد میں 12ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کی دو شفٹوں میں ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔جو مارننگ اور ایوننگ شفٹ میں13،12 اور 16 مئی کو ڈیوٹی دیں گے۔ عید الفطر 13 مئی کو ہونے کی صورت میں 13 مئی کی بجائے 15مئی کو تمام ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف ویکسی نیشن سنٹرز پر ڈیوٹی دیں گے۔جبکہ عید تعطیلات ختم ہونے کے بعد 17مئی سے اپنے متعلقہ ہسپتالوں، مراکز صحت پر ڈیوٹی پر واپس چلے جائیں گے۔