• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن کی سینیٹ میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں

فوٹو: اسکرین گریب۔رائٹرز
فوٹو: اسکرین گریب۔رائٹرز

فلپائن کی سینیٹ میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق فلپائنی فوجیوں کو سینیٹ میں تعینات کیا گیا تھا، جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ فوج، ایک فلپائنی رکن سینیٹ کو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ پر گرفتار کرنے کی کوشش کرسکتی ہے۔

فلپائنی پارلیمنٹ کے صدر نے کہا کہ وہ سینیٹر کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ایسا لگ رہا ہے کہ ہم حملے کی زد میں ہیں۔

فلپائنی سینیٹ کے سیکریٹری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سینیٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، سینیٹ عمارت کے اندر تمام محفوظ اور زندہ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید