چین کے سپر ٹینکر یوآن ہوا ہو نے آبنائے ہرمز کو کامیابی سے پار کرلیا۔
شپنگ ڈیٹا کے مطابق یہ چینی سپر ٹینکر 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لے کر آبنائے ہرمز پار کرنے میں کامیاب ہوا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ چینی ٹینکر اب خلیج عمان کے قریب لنگر انداز ہے، جہاں امریکی بحریہ نے ایرانی جہازوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
امریکا، اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ آغاز کے بعد آبنائے ہزمر سے گزرنے والا یہ تیسرا چینی آئل ٹینکر ہے۔