شہرکے مختلف علاقوں میں گندے پانی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

May 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا حکام کی غفلت کے باعث شہرکے مختلف علاقوں میں گندے پانی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ترجمان پنجاب حکومت ندیم قریشی کے حلقے کی متعدد گلیاں، محلے، سڑکیں بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں، محلہ منظورآباد ، چونگی نمبرچودہ ، ٹی بی روڈ ، کچی سرائے ، اسلام پورہ اورگردونواح کے مکینوں نے واسا کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔