پاکستان بہتری کے راستے پرگامزن، جلد کورونا پر قابو پالیں گے، صدر علوی

May 12, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان بہتری کے راستے پرگامزن ،جلد کوروناپرقابو پالیں گے،آپ کی کوششیں رنگ لائیں گی، پاکستان کی انتظامی معاملات پر اچھی ساکھ بنی، انہوں نے تلقین کی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا ہے، احتیاطی تدابیرہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سماجی فاصلے پر عمل جاری رکھیں۔ پاکستان بہتری کے راستے پر گامزن ہے۔ جلد اس وبا پرقابو پا لیں گے۔انہوں نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ میں پاکستان اور خطے کے دیگرممالک کے کورونا اعداد و شمار بڑے قریب سے دیکھتا ہوں۔ انشاء اللہ آپ کی کوششیں رنگ لائیں گی۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران سات باتیں قابل ذکرر ہیں۔